ٹنڈو الہیار ،ْٹولی مارکیٹ میں دکان سے مسلح ملزمان ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کے قیمتی کپڑے اور نقدی لوٹ کر فرار

جمعرات 31 مئی 2018 18:26

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) ٹنڈوالہ یار اے سیکشن تھانے کی حدود میں واقع پاٹولی مارکیٹ میں نامعلوم چور ساجد شاہ کی کپڑے کی دکان کے شٹر توڑ کر دکان کے اندر داخل ہوئے چوروں نے دکان میں موجود ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کے قیمتی کپڑے اور درازوں میں موجود 50ہزار روپے نقد ودیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہوگئے اس اطلاع کے بعد تاجر برادری کی بڑی تعداد مذکورہ مارکیٹ میں جمع ہوگئی جنہوں نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا اس اطلاع کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی پولیس نے نامعلوم چوروں کی جانب سے ہونے والی چوری کی مکمل تفصیل لینے کے بعد کپڑے کی دکان کے مالک ساجد شاہ کی فریاد پر چوری کا کیس داخل کرکے تفتیش شروع کردی واضع رہے کے جیسے جیسے عید قریب آرہی ہے ویسے ہی دکاندار اپنی دکانوں میں مال کا اسٹارک کررہے ہیں اور عید کی خریداری کرنے والوں کا مارکیٹوں میں رش لگا ہوا ہے مگر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے جس سے خریداروں کو بے حد پریشانی کا سامنہ کرنا پڑرہا ہے جبکہ رات کی اوقات میں مارکیٹ ایریا میں پولیس کو بھی تعینات نہیں کیا گیا جس کے باعث مزید چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا خدشہ بڑرہا ہے تاجروں نے ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار سے مطالبہ کیا ہے کہ عید قریب آرہی ہے اور دکاندار اپنی دکانوں میں مال اسٹارک کئے ہوئے ہیں ان کی سیکیورٹی کے لئے مارکیٹ ایریا اور تاجر مراکز میں پولیس تعینات کی جائے اور ساجد شاہ کی دکان میں چوری کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کرایا جائے۔