تیمر گرہ بازار میں گران فروشوں کے خلاف کاروائی کرکے 6 دکانداروں کو جیل بھیج دیا

جمعرات 31 مئی 2018 18:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنردیر لوئر ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرم کے خصوصی ہدایت ہر اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ اشفاق احمد نے تیمر گرہ بازار میں گران فروشوں کے خلاف کاروائی کرکے 6 دکانداروں کو جیل بھیج دیا اور70 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا نیز عوامی شکایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر طارق حسین نے رائیل بیکری جوکہ ناقص سویٹس فروخت کرنے پر انکے خلاف ایف آئی آر درج کرکے جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر لوئر دیر نے تاجر برادری ، دکانداروں اور قصائیوں سے کہا ۔ کہ وہ ماہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں صارفین کو انتظامیہ کی جانب سے مقررکردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش فراہم کرنے کو یقینی بنائیں اور خودساختہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں ۔ کیونکہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ۔