امریکی فلمساز ہاروی وائن سٹائن پر جنسی حملوں سے متعلق فرد جرم عائد کر دی گئی

گرینڈ جیوری کے فیصلے کے بعد ملزم کو اس کے کیے کی سزا دلانے کی منزل کچھ قریب آ گئی،استغاثہ

جمعرات مئی 18:33

امریکی فلمساز ہاروی وائن سٹائن پر جنسی حملوں سے متعلق فرد جرم عائد ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) امریکی شہر نیویارک میں ایک گرینڈ جیوری کے سامنے معروف امریکی فلمساز ہاروی وائن سٹائن پر جنسی حملوں سے متعلق فرد جرم عائد کر دی گئی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ جیوری کے فیصلے کے مطابق 66 سالہ وائن سٹائن پر جنسی زیادتی اور جنسی عمل پر مجبور کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ریاستی استغاثہ کے ایک وکیل نے بتایا کہ گرینڈ جیوری کے فیصلے کے بعد ملزم کو اس کے کیے کی سزا دلانے کی منزل کچھ قریب آ گئی ہے۔ وائن سٹائن پر متعدد خواتین جنسی حملوں کے الزامات عائد کر چکی ہیں۔ ہاروی وائن سٹائن نے گزشتہ ہفتے ہی خود کو پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :