انتخابات 25جولائی کو ہی ہونگے ،ْ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

یکم جون کوآراوز پبلک نوٹس جاری کرینگے ،ْ2جون سے 6جون تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرواسکیں گے 7جون کو امیدواروں کی لسٹ شائع کی جائے گی ،ْ14جون تک سکروٹنی کاعمل جاری رہیگا ،ْ19جون اعتراضات جمع کروانے کی آخری تاریخ ہوگی �ن تک ٹربیونل تمام اعتراضات پرفیصلہ دیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی لسٹ 27جون کو جاری ہوگی ،ْ اعلامیہ

جمعرات 31 مئی 2018 18:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) الیکشن کمیشن پاکستان نے عام انتخابات کے شیڈول جاری کر دیا ہے ،ْ انتخابات 25جولائی کو ہی ہونگے ۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق یکم جون کوآراوز پبلک نوٹس جاری کرینگے ،ْ2جون سے 6جون تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرواسکیں گے۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق 7جون کو امیدواروں کی لسٹ شائع کی جائے گی ،ْ14جون تک سکروٹنی کاعمل جاری رہیگا ،ْ19جون اعتراضات جمع کروانے کی آخری تاریخ ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 26جون تک ٹربیونل تمام اعتراضات پرفیصلہ دیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی لسٹ 27جون کو جاری ہوگی ،ْشیڈول کے مطابق 28تاریخ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی ،ْ29جون کو امیدواروں کو انتخابی نشان اور ختمی لسٹ جاری کی جائیگی اور 25جولائی کو پولنگ ہوگی۔