تین مرتبہ مسلسل قومی اسمبلی کا ممبر رہا ہوں‘ جمہوریت کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ،ْ عابد شیر علی

سی پیک منصوبے سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی ،ْوزیرمملکت کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 31 مئی 2018 18:33

تین مرتبہ مسلسل قومی اسمبلی کا ممبر رہا ہوں‘ جمہوریت کو مزید مضبوط ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ تین مرتبہ مسلسل قومی اسمبلی کا ممبر رہا ہوں‘ جمہوریت کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ،ْ سی پیک منصوبے سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی ۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ملک میں مختلف منصوبوں پر کام شروع کیا جن میں سے توانائی کے منصوبے سمیت سی پیک کا منصوبہ سرفہرست ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ توانائی منصوبوں کی تکمیل سے آج ملک میں لوڈشیڈنگ ختم ہوئی ہے اور اس طرح دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت نے جس طرح اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر نیشنل ایکشن پلان بنایا اور اس پر عملدرآمد سے آج ملک میں دہشت گردی کی لعنت ختم ہوئی ہے ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ماضی میں پرویز مشرف اور آصف زرداری بھی دہشت گردی کی لعنت ختم نہیں کر سکے مگر موجودہ حکومت کی دن رات کوششوں سے ملک میں دہشت گردی 90 فیصد تک ختم ہوئی ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ میں تین مرتبہ مسلسل قومی اسمبلی کا ممبر رہا ہوں‘ جمہوریت کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی ۔