Live Updates

پارلیمنٹ کی دوسری مدت مکمل ہونے پرعوام یوم تشکر منائے ،ْجاوید ہاشمی

خواہش وزیر اعظم بھی اپنی مدت پوری کرے ،ْ عمران خان کے سامنے سینہ تان کر کھڑا ہوگیا تھا کہ پارلیمنٹ پر حملہ نہیں کرنے دوں گا ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 31 مئی 2018 18:37

پارلیمنٹ کی دوسری مدت مکمل ہونے پرعوام یوم تشکر منائے ،ْجاوید ہاشمی
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مخدوم جاوید ھاشمی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی دوسری بار مدت پوری ہونے پر عوام کو یوم تشکر منانا چاہیے، خواہش ہے کہ وزیر اعظم بھی اپنی مدت پوری کرے۔

(جاری ہے)

اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ناتجربہ کار سیاستدان پیشگوئیاں کرتے تھے کہ پارلیمنٹ توڑ دی جائیگی، جوڈیشل مارشل لا لگ جائیگا ،ْ انکی سب امیدیں دم توڑ گئیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سامنے سینہ تان کر کھڑا ہوگیا تھا کہ پارلیمنٹ پر حملہ نہیں کرنے دوں گا۔

جاوید ہاشمی نے کہاکہ میں عمران کی پارٹی اور نواز شریف کو ہی نہیں نظام کو بھی بچانا چاہتا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ جتنی قرادادیں پاس کرا لی جائیں انتخابات وقت پر ہی ہونگے۔ تحریک انساف نے خود وزیراعلی کا نام دیا لیکن شائد پھر کوئی اشارہ آیا تو واپس لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو کی پھانسی پر زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے والد نے مٹھائیاں بانٹیں تھیں انکا کہنا تھا کہ 60 سالوں بعد یاد آ گیا کہ دریا خشک ہوگئے کیا دریا بیچنے والے ایوب خان کو کوئی پوچھنے والا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات