حیرت کی بات ہے کہ شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدہ عمل میں فرق کا احساس ہی نہیں ،ْچوہدری نثار علی خان

جمعرات 31 مئی 2018 18:37

حیرت کی بات ہے کہ شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدہ عمل میں فرق کا احساس ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حیرت کی بات ہے کہ میاں شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدہ عمل میں فرق کا احساس ہی نہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں چوہدری نثار علی خاننے کہاکہ بچپنا وہ عمل ہے جو انکی پارٹی قیادت اس وقت روا رکھے ہوئے ہے اور غیر سنجیدگی یہ ہے کہ بطور پارٹی صدر وہ اس کے مداوے کے لئے کچھ نہیں کر پا رہے۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میرا میاں شہباز شریف کو مشورہ ہے کہ وہ تیس سال پرانی باتوں کا تذکرہ کرنے کی بجائے موجودہ گھمبیر اور مشکل صورتحال سے نکلنے پر اپنی توانائیاں خرچ کریں