قومی اسمبلی کے الوداعی اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی اور اپوزیشن لیڈرمیں دلچسپ جملوں کا تبادلہ

کچھ بات کرنا چاہتا ہوں ،ْسپیکر قومی اسمبلی ……… میری رائے ہے آپ بعد میں بات کریں ،ْ خورشید شاہ

جمعرات مئی 18:37

قومی اسمبلی کے الوداعی اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی اور اپوزیشن لیڈرمیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) قومی اسمبلی کے آخری روز اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شروع ہوتے ہی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میں کچھ بات کرنا چاہتا ہوں جس پر خورشید شاہ بولے میری رائے ہے آپ بعد میں بات کریں،ایا زصادق کا کہنا تھا کہ کیا اسمبلی اجلاس کے اختتام کے وقت یہ ارکان بیٹھے ہوں گی اپوزیشن لیڈر بولے اسمبلی کاآخری دن ہے،ضرورہوں گے جس پر اسپیکر نے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ موجود ہوں گے باقی ممبران نہیں۔

اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا الوداعی کلمات میں کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں اورایک دوسرے کے بغیر نہیں چل سکتے،میں اللہ کا شکر گزار ہوں کہ آج ہماری حکومت اپنی مدت مکمل کررہی ہے اور ہمارے پانچ سال اچھے گزرے ہیں۔ اسمبلی کے کسی رکن کی جانب سے میری دل آزاری نہیں ہوئی۔