ڈیرن سیمی کے پشتو ٹوئٹس نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے

جمعرات مئی 18:37

ڈیرن سیمی کے پشتو ٹوئٹس نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کی جانب سے ٹوئٹ کے جواب میں ڈیرن سیمی نے پشتو ٹوئٹ کیا ہے جس نے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کی جانب سے ٹوئٹ کے جواب میں ڈیرن سیمی نے پشتو میں ٹوئٹ کیا اور کہا کہ وہ پشتو زبان زیادہ لکھ نہیں سکتے لیکن کچھ کچھ سمجھ اور بول ضرور سکتے ہیں۔ڈیرن سیمی نے کہا کہ پشتو زبان انہیں اپنے مداحوں کے دل کے مزید قریب لاتی ہے۔ جس پر جاوید آفریدی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی جس میں وہ زلمی اور پاکستان فینز کو کہہ رہے ہیں کہ میں آپ سب سے بہت پیار کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :