لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ،6ملزمان گرفتار ،اسلحہ و منشیات برآمد

جمعرات مئی 18:39

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کی ہدایت پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم میں مطلوب 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رتوڈیرو پولیس نے قتل،، ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں مطلوب تین ملزمان سعید خروس، ساجن خروس اور قربان خروس کو تین پسٹل اور گولیوں سمیت، دڑی پولیس نے دوران چیکنگ ملزم ایاز کھکھرانی کو 40 گولیوں سمیت، رحمت پور اور دڑی پولیس نے دوران چیکنگ ملزم خادم حسین کو پانچ کلو بھنگ اور ملزم مشتاق جتوئی کو آدھا کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان پر ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کی گئی ہے۔