عدالت نے بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو 2روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

جمعرات 31 مئی 2018 18:39

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) لاڑکانہ شہر کے رحمت پور تھانہ کے حدود نظر محلہ میں ایک روز قبل مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش کے دوران گرفتار ارشاد میرجت کو پولیس نے ففتھ سول جج و جڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بچے کے والد کی مدعیت میں بچے سے جنسی زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مزید معاملے کی تفیش کررہے ہیں تاہم دو روز کے بعد دوبارہ ملزم کو عدالت میں پیش کریں گے۔ دوسری جانب عدالت میں پیش کرنے کے بعد ملزم کو دوبارہ تھانے منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :