پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے گرمی او لو پیشن گوئی کے پیش نظر کے پی میں ہیٹ سٹروک کا الرٹ جاری کردیا

جمعرات 31 مئی 2018 18:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے گرمی او لو پیشن گوئی کے پیش نظر کے پی میں ہیٹ سٹروک کا الرٹ جاری کردیا،پشاور،مردان،نوشہرہ، صوابی،چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت ڈی آئی خان اور دیگر اضلاع کی انتطامیہ کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی -پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے مطابق محکمہ موسمیا ت کی گرمی او لو پیشن گو ئی کے پیش نظر پشاور، مردان، نوشہرہ، صوابی ،چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت اور ڈی آئی خان سمیت خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع کے ضلعی انتظامیہ کو عوام میں ہیٹ سٹروک اور اس سے بچاؤ کے لئے آگاہی اور حفاظتی اقدامات اٹھا نے کی ہدایت جا ری کی گئی ہے ،گرمی کی موجودہ لہر سے ہیٹ سٹروک کے خدشات لاحق ہو نے کا اندیشہ ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ الرٹ کے مطابق اگلے چار سے پانچ روز کے دوران خیبر پختونخوا میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے،ملک کے زیادہ تر حصوں اور خیبر پختونخواہ کے ذیلی پہاڑی علاقوں میں موسم سخت گرمی کی لپٹ میں رہے گا اور درجہ حرارت چالیس ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے ،الرٹ میں مزید کہا گیا ہے ہے مالاکنڈ ڈویڑن میں اگلے پانچ دنوں کے دوران 30 فیصد بارش کا امکان ہے۔