پشاور ہائی کورٹ نے اے پی ایس مونومنٹ سے متعلق کیس کی سماعت میں مونومنٹ کا ڈیزائن اور نقشہ بنانے کرعدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی

افسوس کی بات ہے اتنے پیسے لیکر آپ نے پلاسٹک کا مونومنٹ بنایا،شہید بچوں کے والدین کی جذبات سے نہیں کھیلنا چاہیئے،وہ پیسے نہیں مانگ رہے شہید بچوں کیلئے یادگار مانگ رہے ہیں

جمعرات 31 مئی 2018 18:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) پشاور ہائی کورٹ نے اے پی ایس مونومنٹ سے متعلق کیس کی سماعت میں مونومنٹ کا ڈیزائن اور نقشہ بنانے کرعدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی،ایم ڈی خیبربنک تقرری سے متعلق کیس کی سماعت میں عدالت نے ایم ڈی کی تقرری روک دی ۔

(جاری ہے)

پشاور ہائی کورٹ میں سانحہ آرمی پبلک سکول شہداء مونومنٹ کیس کی ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ،سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن اور ڈی جی پی ڈی اے عدالت میں پیش ہوئے ،جسٹس قیصر رشید کا ریمارکس میں کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے اتنے پیسے لیکر آپ نے پلاسٹک کا مونومنٹ بنایا،شہید بچوں کے والدین کی جذبات سے نہیں کھیلنا چاہیئے،وہ پیسے نہیں مانگ رہے شہید بچوں کیلئے یادگار مانگ رہے ہیں،حکومت اس سے مسئلہ نہ بنائے،عدالت نے متعلقہ حکام کو مونومنٹ ڈیزائن اورنقشہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ستائیس جون تک ملتوی کردی پشاورہائی کورٹ میں بینک آف خیبر ایم ڈی کی تقرری سے متعلق درخواست کی سماعت میں عدالت نے ایم ڈی خیبر بینک کی تقرری روک دی،درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ سات امیدواروں کو ایم ڈی کی پوسٹ کیلئے شارٹ لسٹ کیا تھا،عدالت نے آئندہ سماعت پر حکومت سے جواب طلب کرلیا۔