مستونگ لیویز فورس کامیاب کارروائی،فورس پر حملے اور قتل میں ملوث ملزم گرفتار

جمعرات 31 مئی 2018 18:40

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) مستونگ لیویز فورس کامیاب کاروائی لیویز فورس پر حملے اور قتل میں ملوث ملزم گرفتار،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کیپٹن رٹائرڈجمعہ دادخان مندوخیل کی سربرائی میں لیویز فورس کاشیرین آب کے علاقہ میں کامیاب کاروائی۔کاروائی میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر گزشتہ دنوں سردار علیزئی بائی پاس روڈ پر قتل ہونے والے ٹکری محمد ابراھیم شاہوانی کے قتل میں ملوث نامزد اہم کردار ملزم محمدیوسف نامی شخص کوگرفتار کرلیا۔

اورملزم کے دو اہم ساتھی علاقے سے فرار ہے۔ لیویز حکام کے مطابق تینوں ملزمان نے 2سال قبل بھی لیویز فورس کے اہلکاروں پر بھی حملہ کیاتھا اور مقابلے میں ایک ملزم ماراگیاتھا۔اور مزکورہ بالا ملزمان مفرور تھے۔

(جاری ہے)

لیویز فورس کے جوانون نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دوبجے کے قریب ملزم محمد یوسف کے گھر پر چھاپہ مار کر لیویز فورس نے ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا۔

لیویز فورس کے ہمراہ سٹی پولیس کی ٹیم بھی چھاپہ مار کاروائی شامل تھا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ باقی دونوں ملزمان کو بھی بہت جلد گرفتار کرکے قانوں کے کٹھرے میں لا کڑھا کیاجائیے گا۔انھوں نے کہاکہ جرائم پیشہ افراد قانون کاہاتھوں سے نہیں بچ سکتے۔واضع رہے کہ ضلعی انتظامیہ اشتہاری و مفرور ملزمان کے گرفتاری کے لئے سخت کاروائی کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :