اسلام آباد پولیس کی سما ج دشمن عنا صر کے خلاف کا رروائی،10ملزمان گرفتار

قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل ،موبا ئل فون ، اسلحہ معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمد

جمعرات 31 مئی 2018 18:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) ایس ایس پی اسلا م آباد نجیب الر حمان بگو ی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں ،ان احکامات روشنی میںاسلام آباد پولیس نے 10ملزمان کو گرفتار کرلیا،تھانہ کو رال پولیس کے سب انسپکٹر عبدالو حید معہ ٹیم نے مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث تین ملزمان نعمان ، شرجیل اور یا سر سے مسروقہ مو ٹر سائیکل اور مو با ئل فون بر آمد کرلیا۔

تھا نہ گو لڑ ہ پولیس کے اے ایس آئی غلا م عبا س نے چوری میں ملوث ملزم ابو سفیا ن کو گرفتار کرکے اس سے ما لمسروقہ بر آمد کرلیا، تھا نہ نو ن پولیس کے اے ایس آئی ظفر اقبال نے بغیر اجا زت پٹر ول و ڈیزل فروخت کر نے پر ملزم محمد شفیق کو گرفتار کر لیا، جبکہ اے ایس آئی محمد نیا زنے ملزم فرخ حیدر سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمدکر لیا، سی آئی اے پولیس کے سب انسپکٹر ظفر اقبا ل اور اے ایس آئی افتخار احمد نے دو ملزمان امیر زمان اور بلا ل خا ن سے دو عدد پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھا نہ شہزاد ٹا ئون پولیس کے اے ایس آئی مو من خا ن نے ملزم محمداسما عیل سے پسٹل 30بو ر معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ لو ہی بھیر پولیس کے اے ایس آئی تنو یر رضا نے ملزم غلا م مر تضی سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ، ، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ،جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی نے والی مہم کے دوران اسلام آ باد پولیس نے شہر کے مختلف علا قوں سے 69 بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ، ایس ایس پی اسلام آبادنجیب الر حمان بگو ی نے کہا کہ تما م پولیس افسران جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقداما ت بر ئو ے کا رلا ئیں اور جر ائم پیشہ افراد کی گرفتار ی کو یقینی بنا تے ہو ئے شہر یو ں کی ہر ممکن مدد کر یں ۔

متعلقہ عنوان :