تمبوکے قبائلی رہنماء میرمحمدحیات جتک کا حلقہ پی بی12اورقومی نشست حلقہ260سے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

جمعرات 31 مئی 2018 18:40

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) تحصیل تمبوکے قبائلی رہنماء میرمحمدحیات جتک نے حلقہ پی بی12اورقومی نشست حلقہ260سے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان جتک برادری دوستوں اور حمایتیوں کا بھرپور تعاون حاصل ہے مفاد پرستوں نے علاقہ کو مسائلستان بنادیاہے ترقی وخوشحالی کے نام پر پسماندگی اور محرومیوں میں اضافہ کردیاہے الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد عوامی مسائل کا خاتمہ اور لوگوں کو بنیادی سہولیات کی عملی فراہمی ہے ان خیالات کا اظہار منجھوشوری میڈیا سینٹر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا میر محمدحیات جتک نے کہاکہ سیاست کا مقصد اقتدار نہیں بلکہ عوامی بلاامتیازخدمت ہے جتک برادری دوستوں اور علاقے کے حمایتیوں کی مشاورت سے انتخابات میں بھرپور حصہ لینگے عوامی قوت سے مفاد پرستوں کو شکست دیکر کامیابی حاصل کرینگے نصیرآباد تمبو کی تقدیربدلنے کیلئے گھر گھر جائینگے اور متعبرین اور سفید ریشوں کی مشاورت سے علاقوں کا دورہ کرکے الیکشن مہم چلائینگے کیونکہ عوام نے حقیقی تبدیلی کا فیصلہ کردیاہے کیونکہ اقتداریوں نے علاقے کو مسائلوں کا گڑھ بنادیاہے کیونکہ ترقی وخوشحالی کے دعویداروں نے علاقہ کو تعلیم صحت پینے کیلئے صاف پانی اور بجلی جیسی سہولیات سے محروم رکھاہے اور پٹ فیدر کینال کے پانی پر سیاست کرکے کاشتکاروں کو نان شبینہ کا محتاج کیاہے جس کے باعث عوام نے ان کو مسترد کردیاہے انھوں نے کہاکہ قافلہ میں نصیرآباد میں آباد تمام اقوام کے قدآور شخصیات کی بھرپورحمایت حاصل ہے انشاء اللہ کاغذات کے وصولی کیلئے تمام دوستوں اور حمایتیوں کے ساتھ جلوس کی شکل میں آئینگے دعوی نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں عوامی حقوق غضب کرنے والوں کا ووٹ کی طاقت سے احتساب کرینگے کیونکہ عوام نے ان موقع پرستوں کو پہچان لیاہے جو انتخابات کے دوران بڑے بڑے وعدے کرکے اقتدار کے نشے میں بھول گئے جس کے باعث عوام مسائلوں کے انبار لگ گئے انھوں نے کہاکہ حلقہ پی بی12اور قومی نشست260سے آزاد حٰیثیت سے الیکشن لڑنے کا مقصد علاقے کے عوامی مسائل کا خاتمہ ترقی وخوشحالی اور لوگوں کو بلاتفریق بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے