کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق

جمعرات مئی 18:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ہوگیا پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے امجد علی ولد شمریز عیسیٰ خیل کو قتل کردیا فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیا ب ہوگئے پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے ۔