الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لئے انتخابی شیڈول جاری کردیا ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخاب کے لئے پولنگ 25 جولائی کو ہوگی

․ امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 2 جون سے 6 جون تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ نامزد امیدواروں کے نام 7 جون کو شائع کئے جائیں گے جانچ پڑتال 14 جون تک ہوگی،کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 19 جون تک دائر کی جاسکیں گی امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 27 جون کو جاری ہوگی،کاغذات نامزدگی 28 جون کو واپس لئے جاسکیں گے، انتخابی نشانات 29 جون کو الاٹ ہوں گے

جمعرات مئی 18:42

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لئے انتخابی شیڈول جاری کردیا ..
اسلام آباد۔ 31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لئے انتخابی شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخاب کے لئے پولنگ 25 جولائی کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعرات کو جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسران کی جانب سے پبلک نوٹس یکم جون کو جاری کیا جائے گا۔ ریٹرننگ افسران کے پاس امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 2 جون سے 6 جون تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

نامزد امیدواروں کے نام 7 جون کو شائع کئے جائیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی ریٹرننگ افسران کی جانب سے جانچ پڑتال 14 جون تک ہوگی۔ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 19 جون تک دائر کی جاسکیں گی جبکہ اپیلٹ ٹریبونلز کی جانب سے ان پر فیصلے 26 جون تک کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 27 جون کو جاری کی جائے گی۔

امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 28 جون کو واپس لئے جاسکیں گے۔ امیدواروں کو انتخابی نشانات 29 جون کو الاٹ کئے جائیں گے۔ پولنگ ملک بھر میں 25 جولائی 2018ء کو ہوگی جس میں دس کروڑ 59 لاکھ سے زائد ووٹر آئندہ پانچ سال کے لئے وفاقی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں، خواتین کے لئے مخصوص نشستوں کے لئے بھی یہی انتخابی شیڈول ہوگا۔