ڈاکٹر طارق بنوری نے چیئرمین ایچ ای سی کا قلمدان سنبھال لیا،ایچ ای سی وژن پر عملدرآمد ، جامعات کو مضبوط بنانے کا عزم
جمعرات 31 مئی 2018 18:42
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی جامعات اور اعلٰی تعلیمی اداروں کے سہولت کار کا کردار ادا کرتا رہے گا۔
انہوںنے کہا کہ ایچ ای سی اعلٰی تعلیم کے معیار کی بہتری کے لئے مئوثر اقدامات جاری رکھے گا۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں تعداد سے ماوراء معیار تعلیم کی طرف جانا ہوگا اور تعلیمی شعبے سے منسلک تمام اسٹیک ہولڈرز کے حقوق کا تحفظ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی ملازمین کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے وقتا فوقتا تربیت کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جا سکے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ارشد علی نے تمام ایچ ای سی ملازمین کی طرف سے نئے چیئرمین کو خوش آمدید کہا اور یقین دہانی کرائی کہ تمام افراد اُن کی قیادت میں ملک میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ نئے چیئرمین کی تقرری پر حکومت کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ اعلٰی تعلیمی کمیشن اور شعبے سے منسلک تمام اسٹیک ہولڈرز اس اقدام کی ستائش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر طارق بنوری نے ہارورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے اور وہ ایچ ای سی کے چوتھے چیئرمین کے طور پر تعینات کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر بنوری بیس کتب اور تیس سے زائد تحقیقی مجلات کے مصنف ہیں اور حکومتی اداروں، سول سوسائٹی اور قومی و بین الاقوامی اداروں میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر طارق بنوری اعلٰی تعلیمی اصلاحات کے حوالے سے قائم اُس سٹیرنگ کمیٹی کے بھی رکن تھے جس نے ایچ ای سی کے قیام میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔ ڈاکٹر بنوری یونیورسٹی آف اُتاہ، امریکہ کے پروفیسر بھی رہے ہیں، جبکہ وہ سسٹینیبل ڈیویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ ، پاکستان کے بانی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر بھی کام کرچکے ہیں۔ ڈاکٹر طارق بنوری اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بورڈ آف گورنرز کے رکن بھی رہے ہیںاور انٹر گورنمنٹل پینل آن کلائیمیٹ چینج کے کوآرڈی نیٹنگ لِیڈ آتھر کے بطور بھی کام کرچکے ہیں۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر بنوری آب و ہوا کی تبدیلی کے شعبے میں حکومت پاکستان اور پانی کے شعبے میں مہران یونیورسٹی کو مشاورتی خدمات بھی فراہم کرتے رہے ہیں۔ انہوںنے انٹرنیشنل سنٹر فار ٹریڈ اینڈ سسٹینیبل ڈیویلپمنٹ کے چیئر کے طور پر بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر طارق بنوری نے ڈائریکٹر ڈوژن فار سسٹینیبل ڈیویلپمنٹ ، یونائیٹد نیشنز کو بطور بھی کام کیا ہے اور پاکستان انوائرنمنٹ پروٹیکشن کونسل کے رکن اور اعلٰی تعلیم سے متعلق صدارتی اسٹیرنگ کمیٹی کے سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.