اوور سیز پاکستانی خاتون کادو کروڑ روپے مالیت کامکان غیر قانونی قبضہ سے واگزار

جمعرات 31 مئی 2018 18:43

لاہور۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) اوور سیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب کی مددسے سمندر پار مقیم پاکستانی خاتون کادو کروڑ روپے مالیت کا مکان غیر قانونی قبضہ سے واگزار کرا لیا گیا ہے، وائس چیئرمین او پی سی سینیٹر شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی نے بتایا کہ کینیڈا میں مقیم شبنم نذر نے شکایت درج کروائی کہ کرایہ دار نے ان کے منصورہ لاہور میں واقع ایک کنال مکان کے نچلے پورشن کو خالی کرنے سے انکار کر دیا ہے اور ایک سال سے کرایہ بھی ادا نہیں کر رہا ، یہ شکایت مزید کارروائی کیلئے دسٹرکٹ اوور سیز پاکستانیز کمیٹی لاہور کو بجھوائی گئی جس کے ارکان کی کوششوں سے مذکورہ مکان خالی کروا کے مالکہ کے حوالے کر دیا گیا ہے ، شاہین خالد بٹ اور افضال بھٹی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔