صوبے بھر میں یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پرمجالس اور ماتمی جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں، آئی جی پنجاب
جمعرات 31 مئی 2018 18:43
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مارکیٹوں ، بینکوں اور شاپنگ سنٹرز کی سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے اور سٹریٹ کرائم کے واقعات پر قابو پانے کیلئے ڈولفن اور پٹرولنگ فورسز کے گشت کے اوقات کو مزید بڑھایا جائے۔
کچھ اضلاع میں جرائم کی شرح میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب نے متعلقہ آر پی اوز اور ڈی پی اوزسے اظہار برہمی کرتے ہوئے انہیں جرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگز اور ملزموں کی گرفتاری کے لیے کارروائیوں کو تیز کرنے اور اپنے اضلاع کے ایکٹو کریمنلز کے خلاف بھرپور ایکشن کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ جرائم سے متاثرہ علاقوں میں پٹرولنگ میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز کے سلسلے کو بھی تیز کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے یہاںسنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ آر پی اوز ، ڈی پی اوز ویڈیو لنک کانفرنس میں افسران کو ہدایات کرتے ہوئے کہا ۔ کانفرنس میںسی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز عامر ذوالفقار خان ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ فیصل شاہکار،آر پی او بہاولپوروسیم احمد سیال ، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر معین مسعوداور ڈی آئی جی لیگل عبد الرب سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے جبکہ صوبے کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی ۔ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، عامر ذوالفقار خان نے کانفرنس میں بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو بتایا کہ 40ہزارسے زائد پولیس افسران، اہلکار اور رضا کار یوم علی کے موقع پر پنجاب بھر میں سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ 261واک تھرو گیٹس،5382میٹل ڈیٹیکڑز اور996سی سی ٹی وی کیمرے جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ کے لیے نصب کیے جائیں گے۔کانفرنس میں سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس اور تمام آرپی اوز نے اپنے اضلاع اور ریجن میں رمضان کے آخری عشرے بالخصوص یوم علی اور جمعتہ الوداع کے سیکیورٹی پلان کے حوالے سے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کاسلسلہ جاری ہے اور سینئر پولیس افسران تمام اقدامات اپنی نگرانی میں مکمل کروارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اہم مارکیٹوں اور کاروباری مراکزکے گردو نواح میں ڈولفن اور دیگر پٹرولنگ فورسز کے گشتی اوقات کار کو مزید بڑھایا جائے ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ اہم شاہرائوں پر ٹریفک مینجمنٹ کے مسائل پر قابو پانے کیلئے سینئر افسران تمام اقدامات کی بذات خود نگرانی کریں اور ہر قسم کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے ۔ آئی جی پنجا ب نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں اہم شخصیات کے سیکیورٹی عملے کی تعدادہر صورت جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق ہو اور صوبے کے تمام اضلاع میں عدالتوں کی سیکیورٹی انتظامات میں مزید بہتری لاتے ہوئے تمام سائلین اور مقدمات کی پیروی کیلئے آنے والے فریقین کو مکمل جامہ تلاشی کے بعد عدالت کے احاطے میں داخلے کی اجازت دی جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بابرکت مہینے کے آخری عشرے کے دوران صوبے کے تمام اضلاع میںمارکیٹوں ، شاپنگ پلازوں کے ساتھ ساتھ کاروباری مراکز کی سیکیورٹی کیلئے اقدامات میں کوئی کمی نہ آنے پائے ۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.