احتساب عدالت لاہور نے کرپشن کے 3 مختلف کیسز میں ملزمان کو قید و جرمانے کی سزائیں سنادی

جمعرات 31 مئی 2018 18:43

احتساب عدالت لاہور نے کرپشن کے 3 مختلف کیسز میں ملزمان کو قید و جرمانے ..
لاہور۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) احتساب عدالت لاہور میں زیر سماعت 3 مختلف کرپشن کیسز میں ملزمان کو قید و جرمانے کی سزائیں سنائی گئی ہیں ،ْ تفصیلات کے مطابق 2014ء سے زیر سماعت کرپشن کیس میں ملزمان طارق محمود ابوذر جعفری کو چار سال قید اور 12 لاکھ 72 ہزار روپے بطور جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا جبکہ شریک ملزم طارق محمود کو دو سال قید معہ دو لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم ،ْ مذکورہ کیس میں نیب لاہور کی جانب سے دو سال قبل احتساب عدالت میں کرپشن ریفرنس داخل کیا گیا تھا جس پر سماعت جاری تھی ،ْ بدعنوانی کے دوسرے زیر سماعت کیس میں ابوذر جعفری وغیرہ کے کیس میں دو سال قبل نیب افسران نے تحقیقات مکمل کرتے ہوئے مذکورہ کیس کا کرپشن ریفرنس داخل عدالت کیا گیا تھا جس پر معزز جج نے فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم ابوذر جعفری کو 12 سال قید معہ 58.271 ملین روپے کے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ شریک ملزم مہر سجاد کی جانب سے نیب لاہور سے پلی بارگین کرتے ہو ئے لوٹی ہوئی مکمل رقم کی واپس کر دی گئی تھی ،ْ کرپشن کے تیسرے کیس بعنوان اسٹیٹ بنام رانا محمد یاسین وغیرہ میں ملزم رانا محمد یاسین کو چار سال قید اور 2 کروڑ 16 لاکھ 67 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی جبکہ ملزم کی جانب سے ماضی میں پرائیویٹ بینک سے کروڑوں روپے فراڈ کا مرتکب ہونے پر مقدمہ احتساب عدالت کے زیر سماعت تھا ،ْ نیب لاہور کا کرپشن کیسز میں سزائیں دلوانے کا تناسب 84 فیصد ہے جو نیب افسران کی محنت ،ْ لگن اور ان تھک کاوشوں کی بدولت ہے تاہم ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور شہزاد سلیم کی جانب سے نیب افسران کو کام کرنے کی استطاعت کو ڈبل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں تاکہ ملزمان کو جلد از جلد اور کڑی سے کڑی سزائیں دلوائی جا سکیں�

(جاری ہے)