پنجاب سول سیکرٹریٹ ملازمین کی ہائوس ریکوزیشن کی سمری منظور، نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 31 مئی 2018 18:43

لاہور۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا دیرینہ مطالبہ منظور کرتے ہوئے حکومت پنجاب نے سول سیکرٹریٹ ملازمین کے لیئے وفاقی حکومت کی طرز پر ہائوس ریکوزیشن کی منظوری دے کر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1تا 2 کے 3254 گریڈ 3تا 6 کے 5083 روپے گریڈ 7تا 10 کے 7594 روپے گریڈ 11تا 13کے 11455گریڈ 14تا 16کے 14391روپے گریڈ 17تا 18کے 19049روپے گریڈ 19کے 25326روپے گریڈ 20 کا 31806 روپے گریڈ 21 کا 38084 روپے اور گریڈ 22 کا 45576 روپے ماہانہ ہائوس ریکوزیشن کی صورت میں ملے گا اس پالیسی سے سیکرٹریٹ ایس اینڈ جی اے ڈی کے تین ہزار کے قریب گریڈ 1تا 22 کے ملازمین فائدہ اٹھائیں گے اس پالیسی کا اطلاق یکم جولائی 2018 سے ہو گا ایسوسی ایشن نے جمتہ المبارک کو بطور یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔

جنرل سیکرٹری چوہدری غلام غوث نے تمام ملازمین سے نماز جمعہ کے بعد شکرانہ کے نوافل ادا کرنے کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :