ارجنا راناٹنگا نے عالمی گورننگ باڈی کے اینٹی کرپشن یونٹ کی کارکردگی پر ہی انگلی اٹھادی

سری لنکا میں کرپشن اپنے عروج پر ، آئی سی سی میچ فکسنگ سے نمٹنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ، سابق کپتان

جمعرات 31 مئی 2018 21:39

ارجنا راناٹنگا نے عالمی گورننگ باڈی کے اینٹی کرپشن یونٹ کی کارکردگی ..
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) سری لنکا کو اکلوتا ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان ارجنا راناٹنگا نے عالمی گورننگ باڈی کے اینٹی کرپشن یونٹ کی کارکردگی پر ہی انگلی اٹھادی۔سری لنکا کے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے دعویٰ کیا ہے کہ سری لنکا میں کرپشن اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میچ فکسنگ سے نمٹنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

رانا ٹنگا اس وقت سری لنکا میں وزیر ہیں، وہ کہتے ہیں کہ قطری ٹی وی چینل کی ڈاکومینٹری میں جتنے دعوے کیے گئے ہیں اس سے کہیں زیادہ سری لنکن کرکٹ میں کرپشن بڑھ چکی ہے، ان تمام الزامات کی مکمل تحقیقات ہونا چاہیے، یہ چیزیں آج نہیں ہوئیں بلکہ مدتوں سے جاری ہیں، سری لنکا کرکٹ میں تو یہ چیز سراعت کرچکی ہے، اس ڈاکومینٹری کے بعد اب وہ چھوٹی مچھلی پر ہاتھ ڈالیں گے، عام طور پر یہاں پر بڑی مچھلیاں صاف بچ جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :