انگلینڈ نے ون ڈے سیزن کیلیے انجرڈ کپتان ایون مورگن کو ٹیم میں شامل

جمعرات 31 مئی 2018 21:43

انگلینڈ نے ون ڈے سیزن کیلیے انجرڈ کپتان ایون مورگن کو ٹیم میں شامل
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) انگلینڈ نے ون ڈے سیزن کیلیے انجرڈ کپتان ایون مورگن کو ٹیم میں شامل کرلیا۔انگلینڈ کے ون ڈے کپتان ایون مورگن مڈل سیکس کی جانب سے سمرسیٹ کے خلاف رائل لندن ون ڈے کپ میچ کھیلتے ہوئے اپنی انگلی تڑوا بیٹھے تھے جس کی وجہ سے وہ جمعرات کو لارڈز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول چیریٹی میچ کیلیے ورلڈ الیون سے بھی دستبردار ہوگئے تھے تاہم انھیں 10 جون کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف شیڈول واحد ون ڈے اور اس کے بعد آسٹریلیا کے خلاف پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کیلیے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ایڈنبرا میں شیڈول واحدمیچ کیلیے 13 رکنی اور 13 جون سے اوول میں شروع ہونے والی کینگروز سے سیریز کیلیے 14 رکنی اسکواڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جوز بٹلر کو اسکاٹش سائیڈ کے خلاف آرام دیا گیا ہے، ان کی جگہ سام بلنگز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ٹیم میں جونی بیئر اسٹو کی صورت میں ایک اور وکٹ کیپر بھی موجود ہیں، ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آئی کہ اس مقابلے میں کیپنگ گلوز کون سنبھالے گا۔گزشتہ برس جب آئرلینڈ کے خلاف میچ میں بٹلر کو آرام دیا گیا تھا تو تب بھی سام بلنگز اور بیئر اسٹو ایک ساتھ میدان میں اترے تھے تاہم گلوز تب بلنگز نے پہنے تھے۔ مئی 2014 کے بعد پہلی بار انگلش ٹیم اسکاٹ لینڈ میں میچ کھیلے گی، آخری مرتبہ اس نیمیزبان سائیڈ کو 39 رنز سے شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :