ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کا بند ہونا اچھی خبر نہیں، سرفراز احمد

یو بی ایل کرکٹ ٹیم کی بندش سے کھلاڑیوں میں مایوسی پیدا ہوگی اور وہ غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار ہوجائیں گے ، کپتان اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے، انتظامیہ کئی آپشنز پر غور کررہی ہے ، منصور مسعود خان

جمعرات 31 مئی 2018 21:43

ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کا بند ہونا اچھی خبر نہیں، سرفراز احمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ کا بڑا کردار رہا ہے اور اسے مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے لیکن ڈپارٹمنٹ کی ٹیم کا بند ہونا اچھی خبر نہیں ہے۔یوبی ایل کرکٹ ٹیم کی بندش پر تبصرہ کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ اس سے کھلاڑیوں میں مایوسی پیدا ہوگی اور وہ غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے رکن منصور مسعود خان کا کہنا ہے کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے، انتظامیہ کئی آپشنز پر غور کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر قیاس آرائیاں درست نہیں ہیں ،ہم اپنی اکیڈمی کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔۔پاکستان ٹیم کے نوجوان بیٹسمین سعد علی کا تعلق بھی یوبی ایل سے ہے اس سے قبل1997میں بھی یوبی ایل کرکٹ ٹیم کو اچانک بند کردیا گیا تھا ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے 25 کھلاڑی اور دس دیگر ملازم براہ راست متاثر ہوسکتے ہیں۔ان کھلاڑیوں میں یونس خان، عمر اکمل، شان مسعود، رومان رئیس، سعد علی، محمد اصغر، احسان عادل، محمد نواز، میر حمزہ، سہیل خان، صہیب مقصود شامل ہیں۔گزشتہ سیزن میں یوبی ایل نے ون ڈے ٹورنامنٹ جیتا تھا۔