ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 3 جون سے شروع ہوگا،

تیاریاں عروج پر پاکستان سمیت ایشیا کی چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی، گرین شرٹس اپنا پہلا میچ تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی

جمعرات 31 مئی 2018 21:47

ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 3 جون سے شروع ہوگا،
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 03 جون سے 10 جون تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔ ایشین کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں بھارت کی ویمن ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ویمن نے 2016ئ میں منعقدہ ٹی ٹونٹی ایشیا کپ فائنل میں پاکستان ویمن کو 17 رنز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ تھائی لینڈ کے خلاف 3 جون کو کھیلے گی۔ 06 روزہ ایونٹ میں ایشیا کی ٹاپ چھ ٹیمیں پاکستان،، بھارت،، بنگلہ دیش،، سری لنکا،، تھائی لینڈ اور میزبان ملائیشیا کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم آپس میں ایک، ایک میچ کھیلے گی جبکہ دو ٹاپ ٹیمیں فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کریں گی۔