تاپی گیس پائپ لائن منصوبے سے 2020ئ تک پاکستان میں گیس کی فراہمی کا عمل شروع ہوجائے گا، و زارت توانائی

جمعرات 31 مئی 2018 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) تاپی گیس پائپ لائن منصوبے سے 2020ئ تک پاکستان میں گیس کی فراہمی کا عمل شروع ہوجائے گا، مسلم لیگ (ن) کے دورحکومت کے دور میں تیل اور گیس کے 116 نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ و زارت توانائی پاور ڈویڑن کے ذرائع کے مطابق پچھلے پانچ سالوں کے دوران مجموعی توانائی مصرف میں 2018ئ تک کے عرصہ میں 28 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ پانچ سالوں میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے 46 نئے لائسنس جاری کئے گئے اور 51 لیز دی گئیں، اس عرصہ میں 116 نئی دریافتیں ہوئیں ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے، اس سے 35 ہزار بیرل تیل کا اضافہ ہوا اور پیداوار ایک لاکھ بیرل یومیہ سے تجاوز کرگئی جبکہ 900 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں شامل ہوئی ہے۔اس عرصے میں گیس کے 445 نئے کنوئیں کھودے گئے، 221 میں گیس کی تلاش کامیاب رہی اور کامیابی کی شرح 50 فیصد رہی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ایل پی جی کی ملکی پیداوار میںبھی 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جی ڈی ایس کی مد میں صوبوں کو وفاق سے 2013ئ میں 30 ارب روپے دیئے گئے تھے جبکہ 2017 ئ میں صوبوں کو 73 ارب دیئے گئے۔ 200 ارب روپے کی لاگت سی42 انچ قطر کی 1700 کلومیٹر کی ٹرانسمیشن پائپ لائن بچھانے جبکہ روس اور چین کی شراکت سے مستقبل میں شمال جنوب مزید 2 پائپ لائنیں بچھانے کا بندوبست کردیا گیا ہے،(ن) لیگ کے دور میں25 ہزار کلومیٹر طویل ڈسٹری بیوشن پائپ لائن بچھائی گئی ہیں۔

2013ئ میں گیس کے گھریلو صارفین کی تعداد 70 لاکھ تھی، پانچ سالوں کے دوران گھریلو صارفین کی تعداد 90 لاکھ تک پہنچ گئی اور 20 لاکھ اضافی صارفین کو میرٹ پر کنیکشن دیئے گئے ہیں۔ رواں مالی سال کے دوران ملک میں گیس کی کھپت میں 20فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔جولائی 2017ئ سے لیکرفروری 2018ئ تک ملک 3887 ملین کیوبک فٹ قدرتی گیس کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 20فیصد زیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 3,205ملین کیوبک فٹ گیس کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔

12829کلومیٹرٹرانسمیشن، 1لاکھ32ہزار65کلومیٹرترسیلی اور34ہزار631کلومیٹرسروس لائن کے ذریعے 8.9ملین صارفین کوخدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔رواں مالی سال کے 8مہینوں میں سوئی نادرن اورسوئی سدرن نے 328کلومیٹر ٹرانسمیشن، 8861کلومیٹرترسیلی اور1216کلومیٹرسروس لائن کی تعمیرمکمل کی اوراس کے ذریعے 231دیہات اورقصبوں کوگیس نیٹ ورک کے ذریعے منسلک کردیاگیا۔اس عرصہ میں گیس کمپنیوں نے ٹرانسمیشن کے منصوبوں میں 1351ملین، ڈسٹری بیوشن 10202ملین اور دیگر منصوبوں میں 11198ملین روپے کی سرمایہ کاری کی۔اس کے علاوہ اس عرصہ میں 4لاکھ 26ہزار721گھریلوں کنکشن سمیت کل 4لاکھ28ہزار282کنکشن کااجرائ کیا، ان میں 1519کمرشل اور42صنعتی کنکشن شامل ہیں۔