مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 5سال کے دوران پی ایس ڈی پی کے ذریعے ملکی ترقی، معیشت کے استحکام توانائی کی قلت پر قابو پانے کو اپنی اولین ترجیحات میں رکھا

جمعرات 31 مئی 2018 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گزشتہ 5سال کے دوران پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے ملک کی ترقی اور معیشت کے استحکام بالخصوص توانائی کی قلت پر قابو پانے کے مسئلہ کو اپنی اولین ترجیحات میں رکھا۔2025ئ تک پاکستان کا شمار دنیاکی 25بڑی معیشتوں میں ہو گا، سی پیک منصوبے پر کام شروع کیا۔

(جاری ہے)

حکومت بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا اعتماد حاصل کر رہی ہے اور عالمی بینک،، اے ڈی بی پی اور آئی ڈی بی پی جیسے ادارے اقتصادی اور سماجی شعبوں میں موجودہ حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔ موجودہ حکومت کے 5 سال کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی منصوبوں کے اعداد و شمارکے مطابق سرمایہ کار دوستانہ پالیسیوں کے ذریعے ملک میںتوانائی بحران کے خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام شروع کردیا ہے۔

موجودہ حکومت نے توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مختلف قلیل اور طویل مدتی منصوبوں پر کام تیز کر دیا ہے، چین کی معاونت سے آئندہ 8 سے 10 سال میں 21 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی جس سے نہ صرف لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا بلکہ زراعت اور صنعتی شعبے کو بھی ترقی ملے گی۔