سی پیک کے تحت تعمیراتی سرگرمیاں توقعات سے زیادہ تیزی سے جاری ہیں، چینی ماہرین

جمعرات 31 مئی 2018 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) چینی ماہرین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری(( سی پیک)) کے تحت تعمیراتی سرگرمیاں توقعات سے زیادہ تیزی سے جاری ہیں۔۔چین کی رینمن یونیورسٹی میں چونگ یانگ انسٹی ٹیوٹ فار فنانشل سٹڈیز کے ایک سینئرمحقق رانگ ڑو نے گلوبل ٹائمز کو ایک انٹرویو میں کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے مستقبل کا دارومدارپاکستان میں سیاسی استحکام پر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے بنیادی ڈھانچے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔رانگ ڑو نے کہاکہ پاکستان میں موٹرویز کے علاوہ بجلی گھروں جیسے دوسرے منصوبوں کے ثمرات عوام کو منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔رینمن یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ برائے بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر ڑوی وینگ نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ مسائل کے باوجود علاقائی ترقی اوراستحکام کی ایک مثال ہے۔

متعلقہ عنوان :