پاکستان کا مستقبل روشن ہے‘ہمیں اپنی نوجوان نسل کی رہنمائی کرنا ہوگی، پی ٹی آئی کے رکن عمران خٹک کا قومی اسمبلی میں نقطہ اعتراض پر اظہار خیال

جمعرات مئی 19:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) تحریک انصاف کے رکن عمران خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے‘ ہمیں اپنی نوجوان نسل کی رہنمائی کرنا ہوگی‘ توقع ہے کہ نئی اسمبلی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کردار ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پی ٹی آئی کے رکن عمران خٹک نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ پانچ سال میں تلخ اور اچھی یادیں رہیں‘ سپیکر نے ایوان بھرپور انداز میں چلایا۔

ایوان میں جونیئر ہونے کے ناطے میرے ساتھ بھرپور حسن سلوک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس اسمبلی میں جو سوچ کر آئے تھے وہ توقعات پوری نہیں ہوئیں۔ اس ایوان میں سیاست سے بالاتر ہو کر قوم کے مسائل پر بہت کم ارکان نے بات کی اس میں بھی سیاسی عنصر غالب رہا۔ توقع ہے کہ نئی اسمبلی عوام کی فلاح کے لئے کردار ادا کرے گی۔ پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ہ)