محمد نواز شریف تعمیری سوچ اور ترقیاتی نظریے کا نام ہے،کاشف رندھاوا

سیاسی مخالفین حکومت کی کارکردگی سے خوفزدہ ہیں، معاشی میدان ہو یا تعمیر و ترقی کا سلسلہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی کارکردگی ہر حوالے سے لائق تحسین ہے، جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ

جمعرات مئی 19:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ پنجاب چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف تعمیری سوچ اور ترقیاتی نظریے کا نام ہے اورانکادل پاکستان کے عوام کی محبت سے سرشار ہے اور ان کی قیادت میں جس قدر ترقیاتی کام کئے گئے ہیں ان کا محور عام آدمی کی بھلائی اورخوشحالی ہے۔

سیاسی مخالفین حکومت کی کارکردگی سے خوفزدہ ہیں۔ معاشی میدان ہو یا تعمیر و ترقی کا سلسلہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی کارکردگی ہر حوالے سے لائق تحسین ہے ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوامی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کا مشن بھرپور طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے حلقہ این اے 110 اور پی پی 111 کے حلقہ عوام ‘ یوتھ ونگ کے عہدیداروں وکارکنوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف پاکستان کی سیاست کے وہ لیڈر ہیں جنہوں نے اپنی تمام سیاست ملک و قوم اور جمہوریت کے لئے کی ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف جیسے لیڈر پوری قوم کا اثاثہ ہیں۔ آج جو لوگ چور دروازے سے حصول اقتدار کے لئے کوشاں ہیں، قوم انہیں معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آج بھی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جس کا مستقبل تابناک ہے۔انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کامیابی حاصل کر کے دوبارہ حکومت قائم کرے گی۔ اس موقع ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ( ن ) میاں قاسم فاروق ‘ چیئرمین و وائس چیئرمین اور کونسلرز حضرات بھی موجود تھے ۔

افطار ڈنر سے ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ( ن ) میاں قاسم فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاںنوازشریف ہی عوام کے لئے اہل لیڈر ہیںجوبہت جلددوبارہ قیادت سنبھالیںگے۔ ان کا دور پاکستان کا سنہری دورکے طورپرہمیشہ یادرکھا جائے گا - میاں محمد نواز شریف نے چار برس کے دوران ترقیاتی منصوبوں سے فلاح عامہ کے مشن کو آگے بڑھایا گیا ہے -محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی کے وہ اہداف حاصل کئے گئے ہیں جن کی ملک کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی اور مسلم لیگ(ن) کے دور میں پاکستان کو اقتصادی دیوالیہ پن سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا گیاہے ،