Live Updates

31 مئی 2018 ء کو وطن عزیز کرپٹ حکمرانوں سے آزاد ہوا ، شہزاد یونس شیخ

جمعرات 31 مئی 2018 19:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن تحریک انصاف شہزاد یونس شیخ نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں چودہ اگست 1947ء کو پاکستان انگریز اور ہندو بنیئے سے آزاد ہوا تھا اوراب قائد عمران خان و دیگر قائدین کی انتھک محنتوں اور ان کی قیادت میں 31 مئی 2018 ء کو وطن عزیز کرپٹ حکمرانوں سے آزاد ہوا ہے ۔

آج کا دن تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا ۔ اب کرپٹ حکمرانوں کی جگہ جاتی عمرہ نہیں بلکہ اڈیالہ جیل ہے ۔کرپٹ حکمرانوں سے لوٹی گئی تمام دولت واپس لا کر ملکی خزانے میں جمع کرائی جائے گی اور عوامی ملکی ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گی ۔ انہوںنے کہا کہ کرپٹ حکمران 35 سالوں سے کھوکھلے دعوئوں سے عوام کے دل بہلانے میں مصروف رہے ۔

(جاری ہے)

اب وہ بھی جھوٹ پر پہرہ دینے میں مصروف ہیں اور عوامی جلسوں میں وہ دیرہ دلیری سے جھوٹ پر جھوٹ بولے جارہے ہیں جو حکمران 35 سالوں سے ملکی مسائل پر قابو نہ پا سکے ہوں ان سے آئندہ توقع کرنا ہی دیوانے کا خواب ہو گا ۔شریف برادران کی ناقص کارکردگی اور کرپشن کی وجہ سے ملک لاتعداد مسائل کی دلدل میں پھنس چکا ہے جس کی واضح مثال رمضان میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت کی وجہ سے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی صفوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے اور پس پردہ دونوں پی ٹی آئی کے خلاف اتحاد قائم کئے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ انشا اللہ عمران خان کی قیادت میں دونوں جماعتوں کی کرپشن کی طویل پارٹنر شپ کو توڑیں گے اور شہباز شریف کی طرح صرف اعلانات اور بڑھکیں نہیں لگائیں گے بلکہ عملی طو رپر ملک و قوم کی لوٹی ہوئی دولت ان سے وصول کر کے ملک و قوم کی ترقی اور فلاح پر خرچ کی جائے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات