پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے سروس سنٹر آفیشلز کی 702نئی بھرتیوں کا اعلان کر دیا

جمعرات مئی 19:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے سروس سنٹر آفیشلز کی 702نئی بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے۔تمام بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمشن سے کی جائیں گی اورسروس سنٹر آفیشلز کو پنجاب کے 36اضلاع میں واقع 152اراضی ریکارڈسنٹرز میں تعینات کیا جائے گا۔ان تعیناتیوں کے بعد تمام اراضی ریکارڈسنٹرز پہ رش میں واضح کمی آئے گی اور خدمات کی بروقت فراہمی ممکن بنائی جاسکے گی۔

اس حوالے سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈویژمیں اٹک، چکوال اور جہلم کے لیے 76آسامیوں میں سے 11خواتین ،4اقلیتی اور 2آسامیاں معذور افراد کے لیے ہیں۔سروس سنٹرآفیشلز کو تین سالہ معاہدہ کے تحت بھرتی کیا جائے گااور ماہانہ تنخواہ تیس ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست دہندہ کی تعلیمی قابلیت گریجوایشن ، ٹائپنگ سپیڈ 40الفاظ فی منٹ اور 6ماہ کی آئی ٹی تربیت تجربے کا حصہ ہو۔

کمپیوٹر کی بنیادی جانکاری رکھنے والے درخواست دہندگان کو اہمیت دی جائے گی۔عمر کی حد 20سے 35سال مقرر کی گئی ہے۔امیدواران کا 100نمبر کا تحریری امتحان لیا جائے گا جس میں جنرل نالج ،مطالعہ پاکستان ، حالات حاضرہ ، اسلامیات، جیوگرافی،ریاضی ، انگلش ، اردو ، روزمرہ سائنس اور کمپیوٹر کی تعلیم سے متعلق بنیادی معروضی سوالات شامل ہیں۔۔پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 14جون 2018مقرر کی گئی ہے۔ان آسامیوں سے متعلق مزید معلومات پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائیٹ سے بھی حاصل کی جاسکیں گی۔

متعلقہ عنوان :