ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ

اوورچارجنگ میں ملوث 69 دکانداروں کو 76 ہزار کے جرمانے، پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر ایک دکاندارکیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 31 مئی 2018 19:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روز مارکیٹوں اور بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرتے ہوئے اوورچارجنگ میں ملوث 69 دکانداروں کو مجموعی طور پر76 ہزار500 روپے کے جرمانے کئے جبکہ پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر ایک دکاندارکیخلاف مقدمہ درج کرایاگیا۔

(جاری ہے)

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آج صبح جھنگ بازار کے قریب 55سالہ شخص کی نعش برآمد ، بتایا گیا ہے کہ جھنگ بازار کے قریب راجباہ سے ایک 55سالہ شخص کی نعش ملی ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکی ، پولیس نے مرنے والے شخص کو نشئی قرار دیکر نعش مارچری یونٹ الائیڈ ہسپتال منتقل کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :