Live Updates

ہم نے سخت اپوزیشن کی اس کے باوجود سپیکر نے جانبداری نہیں برتی جس پر مشکور ہیں ، شیریں مزاری

ہم نے اس پانچ سالہ دورانیہ میں حکومت کی کمزوریوں کو گنوا کر جمہوریت اور پارلیمان کی خدمت کی ہے تحریک انصاف کے تمام ارکان اسمبلی کی شکر گزار ہوں جو کہ موقع پر میرے اور میری ٹیم کے شانہ بشان رہے، قومی اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پر گفتگو

جمعرات 31 مئی 2018 19:29

ہم نے سخت اپوزیشن کی اس کے باوجود سپیکر نے جانبداری نہیں برتی جس پر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) بدھ کو قومی اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پر گفتگو کرتے ہوئے رکن اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ہم نے سخت اپوزیشن کی اس کے باوجود سپیکر کی سیٹ کبھی ہمارے ساتھ جانبداری نہیں برتی گئی جس پر جناب سپیکر آپ کی مشکور ہوں ہم نے اس پانچ سالہ دورانیہ میں حکومت کی کمزوریوں کو گنوا کر جمہوریت اور پارلیمان کی خدمت کی ہے تحریک انصاف کے تمام ارکان اسمبلی کی شکر گزار ہوں جو کہ موقع پر میرے اور میری ٹیم کے شانہ بشان رہے شیخ آفتاب کی مشکور ہوں مگر انہوں نے ہمیشہ نرمی دکھائی ہم نے انہیں سخت ماحول کیا لیکن کمال ہے وہ وہ ہمیشہ ہنس کر بولے اور حکومتی کمزوریوں کے باوجود ہمیشہ ہماری تمام سخت اورتلخ باتوں کو ہنس کر سہتے رہے کچھ مایوسیاں ضرور ہوئیں کمیٹیز کو زیادہ فعال کرنا ہوگا میں امید رکھتی ہوں کہ وقت کے ساتھ تمام چیزیں بہتر ہونگی حکومت بینچز کے رویئے سے ہمیں نہیں لگا کہ وہ پارلیمان کو مضبوط کرنا چارہے ہیں جس کا ہم اپوزیشن لیڈر کے تعاون سے ہم حکومت کو ٹف ٹائم دینے میںکامیاب رہے ہمارا حق بنتا ہے ہم حکومتی کمزوریوں کی نشاندہی کریں ہم نے بہت ساری چیزیں حکومت سے سیکھیں میری ذات کے حوالے سے گالی گلوچ اور گندے گندے الفاظ استعمال کئے گئے میں نے سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا ہے اللہ الحق ہے میں نے بطور ممبر پارلیمنٹ اپنی حاضری اور کارروائی میں حصہ ڈال کر اپنا حق ادا کیاہے ڈپٹی سپیکر نے چیئر پر بیٹھ کر اپنا فرض ادا کیا آج کوئی بھی سرکاری ملازم کوئی بھی فیصلہ کرنے سے ڈرتا ہے اٹھارہویں ترمیم ہوئی اس سے عوام کو بنیادی حقوق ملے مزید بہتری کیلئے بھی مشاورت ہونی چاہیے گیس اور بجلی کے مسائل پر بحث کی ضرورت ہے آئین میں درج ان کی تقسیم کے فارمولے پر کیسے عملدرآمد ہو اس پر نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے میری رائے ہے کہ ایک ٹرتھ کمیشن بنایا جائے تاکہ جو بھی ایش ہو اس کو اس کمیشن میں رکھا جاسکے میں تمام اراکین اسمبلی کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتی وہں کورم پورا کرنے میں تعاون کرنے والے اراکین کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جولائی کے الیکشن میں الیکشن وہنا ہے اس میں بھی عوام آئندہ کی حکومت کا فیصلہ کرے گی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات