سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز کا سینیٹ میں بڑے پیمانے پر تقرریوں اور ترقیوں میں بڑے پیمانے پر مبینہ کرپشن کئے جانے کا انکشاف

D-12میںتیار ہو نیوالی کروڑوں مالیت کی کوٹھی میں سیکرٹری سینیٹ نے بڑے پیمانے پر کرپشن کی،ذرائع

جمعرات 31 مئی 2018 19:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز کی کروڑوں روپے کی مالیت کی ڈی 12میں شاہانہ کوٹھی کی تیاری کا کام جاری ہے،گزشتہ پانچ سال میں سینیٹ میں میرٹ اور سنیارٹی سے ہٹ کر 200سے زائد تقرریوں اور ترقیوں میں بڑے پیمانے پر مبینہ کرپشن کئے جانے کا انکشاف،قائد ایوان راجہ ظفرالحق،سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے بھی ان تقرریوں اور ترقیوں میں میریٹ اور سنیارٹی کو بائی پاس کیا۔

سینیٹ کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ D-12میںتیار ہونے والی کروڑوں کی مالیت کی کوٹھی میں سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز نے بڑے پیمانے پر کرپشن کی اور انہوں نے سینیٹ کے اندر ہونے والی تقرریوں،تبادلوں میں بھی کرپشن کی ہے،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سیکرٹری صنعت نے بعض وفاقی وزراء،سینیٹرز،ممبران اسمبلی اور صوبائی ممبران اسمبلی کے چہیتوں کی تقرریاں سینیٹ کے اندر کروائی ہیں،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان تقرریوں اور پرموشنوں میں سینیٹ رولز اور سروسز رولز کو بائی پاس کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بعض تقرریاں قواعد سے ہٹ کر کی گئی ہیں جبکہ فیڈرل سروس کمیشن کو بھی بائی پاس کرکے تقرریاں کی گئی ہیں۔متعدد تقرریوں میں اخبارات میں اشتہارات بھی جاری نہیں کئے گئے،یہ تقرریاں گریڈ 4سے لیکر گریڈ 18تک کی گئی ہیں جو کہ سروسز رولز کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔اس سلسلے میں سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔