فاٹا اصلاحات اور انتخابی اصلاحات بل موجودہ پارلیمان کی اہم کامیابیاں ہیں,سپیکر کے کردار ‘ تحمل‘ برداشت اور دور اندیشی نے اس اسمبلی کا وقار بلند کیا، آفتاب احمد خان شیرپائو

جمعرات 31 مئی 2018 19:40

فاٹا اصلاحات اور انتخابی اصلاحات بل موجودہ پارلیمان کی اہم کامیابیاں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپائو نے کہا کہ فاٹا اصلاحات اور انتخابی اصلاحات بل موجودہ پارلیمان کی اہم کامیابیاں ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو آفتاب احمد خان شیرپائو نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ اس اسمبلی نے بڑے نشیب و فراز دیکھے ہیں لیکن سپیکر کے کردار ‘ تحمل‘ برداشت اور دور اندیشی نے اس اسمبلی کا وقار بلند کیا ہے، یہ ہمارے لئے باعث فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام بل اور انتخابی اصلاحات بل موجودہ پارلیمنٹ کی اہم کامیابیاں اور کارنامہ ہے۔ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی نے بھی ملک کی سلامتی اور قانون کی بالادستی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں اور افہام و تفہیم اور شرافت کے دائرے میں انتخابی مہم چلانی چاہیے۔