Live Updates

سپیکرنے شیریں مزاری کے قومی اسمبلی کے حلقے سے براہ راست انتخاب میں حصہ لینے کے لئے تحریک انصاف کے اراکین سے ہاتھ اٹھا کر رائے لی

جمعرات 31 مئی 2018 19:40

سپیکرنے شیریں مزاری کے قومی اسمبلی کے حلقے سے براہ راست انتخاب میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر رکن شیریں مزاری کے قومی اسمبلی کے حلقے سے براہ راست انتخاب میں حصہ لینے کے لئے تحریک انصاف کے اراکین سے ہاتھ اٹھا کر رائے لے لی۔ اراکین کی اکثریت نے اس تجویز کے حق میں رائے دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ڈاکٹر شیریں مزاری قومی اسمبلی میں خواتین کے لئے مختص پانچ فیصد کوٹہ پر براہ راست انتخاب میں حصہ لیں گی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے جو اراکین اس رائے سے اتفاق کرتے ہیں وہ اپنا ہاتھ بلند کریں جس پر تحریک انصاف کے تقریباً تمام اراکین نے ہاتھ کھڑا کرکے اس کے حق میں رائے دی۔ جبکہ شیریں مزاری مسلسل مسکراتی رہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات