ولیمز سسٹرز کا فرنچ اوپن میں فاتحانہ آغاز، ویمنز ڈبلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں

جمعرات 31 مئی 2018 19:40

ولیمز سسٹرز کا فرنچ اوپن میں فاتحانہ آغاز، ویمنز ڈبلز دوسرے رائونڈ ..
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) سرینا ولیمز اور وینس ولیمز پر مشتمل امریکن جوڑی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن ویمنز ڈبلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں، ولیمز سسٹرز نے پہلے رائونڈ میں جاپانی جوڑی کو شکست فاش سے دوچار کیا۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز پہلے رائونڈ میچ میں ولیمز سسٹرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میو کیٹو اور شوکو اویاما پر مشتمل جاپانی جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 6-4 اور 6-1 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :