عالمی منڈی میں ایل پی جی مہنگی، مقامی ریٹ 8 روپے فی کلو بڑھ گئے

جمعرات 31 مئی 2018 19:54

عالمی منڈی میں ایل پی جی مہنگی، مقامی ریٹ 8 روپے فی کلو بڑھ گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) عالمی منڈی میں ایل پی جی کے دام بڑھ گئے، مقامی مارکیٹ میں ایل پی جی 8 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی۔

(جاری ہے)

عالمی منڈی میں ایل پی جی کی قیمت 58 ڈالرز اضافے سے 560 ڈالر فی میٹرک ٹن ہوگئی۔ عالمی منڈی کی دیکھا دیکھی مقامی مارکیٹ میں بھی ایل پی جی 8 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق گھریلو سلنڈر 92 روپے جبکہ کمرشل سیلنڈر 335 روپے مہنگا ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :