سیمنٹ کی کل کھپت 4 کروڑ 26 لاکھ ٹن ہوگئی

جمعرات 31 مئی 2018 19:54

سیمنٹ کی کل کھپت 4 کروڑ 26 لاکھ ٹن ہوگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں سیمنٹ کی کٴْل کھپت 4 کروڑ 26 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی، مالی سال 2018 کے گیارہ ماہ کے دوران سیمنٹ کی کٴْل کھپت 13 فیصد اضافے سے 4 کروڑ 26 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے مئی کے دوران سیمنٹ کی مقامی کھپت 17 فیصد اضافے سے 3 کروڑ 83 لاکھ ٹن رہی، جبکہ گذشتہ مالی سال کے انہیں گیارہ ماہ کے دوران 3 کروڑ 75 لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت ہوئی تھی۔

گیارہ ماہ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات 43 لاکھ ٹن رہی، معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے کی بدولت ملک میں کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز ہوچکا ہے جس کے باعث مقامی سطح پر سیمنٹ کی کھپت میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :