الیکشن کمیشن بروقت انتخابات کروانے کے لئے پر عزم ہے، مسلم لیگ (ن)

نگران وزیر اعلیٰ پر پی ٹی آئی نے جو یوٹرن لیا ماضی میں اسکی کہیں مثال نہیں ملتی۔ حلقہ بندیوں کی درخواستیں ذاتی حیثیت میں دی ہیں، رہنمائوں کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 31 مئی 2018 19:54

الیکشن کمیشن بروقت انتخابات کروانے کے لئے پر عزم ہے، مسلم لیگ (ن)
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن بروقت انتخابات کروانے کے لئے پر عزم ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ پر پی ٹی آئی نے جو یوٹرن لیا ماضی میں اسکی کہیں مثال نہیں ملتی۔ حلقہ بندیوں کی درخواستیں ذاتی حیثیت میں دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن وقت پر انتخابات کرانے پر پرعزم ہے ، ہم نے شفاف انتخابات کیلئے کمیشن کو کچھ تجاویز دی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پرایزائیڈنگ افسران کو سامان کے ساتھ پرفارما چیک کرنا چاہیے۔ اور پرائزیڈنگ افسران نتائج بر وقت بتائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کے حوالے سے اپنی تجاویز دی ہیں۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ پر پی ٹی آئی نے جس طرح یوٹرن لیا ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی ۔ جب ایک نام پر اتفاق ہوگیا ہے و واپس لینے کی بات سمجھ سے بالا تر ہے ۔ آج رات 12بجے تک نگران وزیر اعلیٰ پر مشاورت ہوسکتی ہے ورنہ معاملہ الیکشن کمیشن یا پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سمری گورنر کو بجھوادی گئی ہے۔ سابق وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستیں ذاتی حیثیت میں دی ہیں۔ رضوان شاہ)