سندھ رینجرز کی جانب سے کراچی میں شدید گرمی کے باعث مختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروک کیمپس قائم

جمعرات 31 مئی 2018 19:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) سندھ رینجرز کی جانب سے کراچی میں شدید گرمی کے باعث مختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروک کیمپس قائم کیے گئے ہیں جہاں پر ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے ضروری سہولیات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروک کیمپس کا اہتمام کیا ہے جہاں پر شہریوں کے لئے ہیٹ اسٹرک سے بچاؤ کے لئے مختلف سہولیات موجود ہیں اور شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے لئے مفت طبی سہولیات بھی دی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق جن علاقوں میں ہیٹ اسٹروکس کیمپس قائم کیے گئے ہیں ان میں ملیر کالا بورڈ ، ڈاکخانہ چورنگی، شاہ نواز چوک، کے ڈی اے فلیٹس سرجانی ٹاؤن، دربار چوک ماڑی پور، طاہر ولا چورنگی گلبرک، ڈسٹرکٹ سینٹر آفس نارتھ ناظم آباد، سہراب گوٹھ، حیدری مارکیٹ قلندریہ چوک، پاک بازار گلشن بہار ٹاؤن، کٹی پہاڑی، قصبہ کالونی، گلشن منصور اور مواچھ گوٹھ حب ریور روڈ شامل ہیں۔ ان کیمپس کراچی کے شہری استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :