خون کی پر اسرار بیماری میں مبتلا اور ہاتھ پائوں سے معذور 17سالہ نوجوان کا وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب سے سرکاری تعلیم اور علاج کروانے کا مطالبہ

جمعرات مئی 20:02

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) خون کی پر اسرار بیماری میں مبتلا اور ہاتھ پائوں سے معذور 17سالہ محمد عرفان نے وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب سے سرکاری سطح پر تعلیم دلوانے اور علاج کروانے کا مطالبہ کیا ہے ،محمد عرفان علی نے بتایا کہ ماں باپ وفات پا چکے ہیں اور وہ تین بہن بھائی ہیں ،ایک چچا ہے جو محنت مزدوری کر کے اپنے کنبے کے ساتھ ساتھ ہماری بھی دیکھ بھال کرتا ہے ، خون کی بندش کی وجہ سے ڈاکٹرز کو پہلے ٹانگیں کانٹنا پڑیں اور اب ہاتھوں سے بھی معذور ہو چکا ہے ،،علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ دو وقت کی روٹی کا حصول انتہائی مشکل بن چکا ہے ، کوئی کمانے والا نہیں،پڑھائی کا شوق ہے مگر انتہائی کسمپرسی کا شکار ہیںاور مسائل میں روزباروز اضافہ ہو رہا ہے ،محمد عرفان نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلی میاں شہباز شریف سے نوٹس لے کر مالی امداد اور پڑھائی کے اخراجات پورے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔