Live Updates

ایکٹ74 میں ترمیم ریاستی تشخص اور مفاد کو نظر انداز کیا گیا ، ریاست وسائل سے دستبرداری خود کشی کے مترادف ہے،سردار قاضی محمد اسرائیل

جمعرات 31 مئی 2018 20:05

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماہ امیدوار قانون ساز اسمبلی سردار قاضی محمد اسرائیل نے کہا ہے کہا ہے کہ ایکٹ74 میں ترمیم ریاستی تشخص اور مفاد کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ ریاست وسائل سے دستبرداری خود کشی کے مترادف ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزاد کشمیر کے وسائل پر سودا بازی کر کے شہداء کے خون سے غداری کی ہے۔

سیکرٹری مالیات آزاد کشمیر نے سات ارب روپے کی تحریری کرپشن کو بے نقاب کر کے حکومت کے گڈ گورننس کے دعوئوں کو جھوٹ کا پلندہ ثابت کر دیا ہے ۔ مجموعی طور پر آزاد کشمیر حکومت نے دو سالون میں تیس ارب روپے کی باالواسطہ کرپشن کی ہے۔ وزیر اعظم اپنی کرپشن کو تحفظ دینے کے لئے تحقیقاتی ادارون اور عدلیہ میں اپنے عزیز اقارب کو بھرتی کر رہا ہے تاکہ کل حکومت کے جانے کے بعد اس کی کوئی باز پرس نہ کر سکے رائے ونڈ کے غلام منشیوں نے ریاست کے تشخص پامال کر نے کے ساتھ ریاستی وسائل پر جو لوٹ مار کا سلسلہ شروع کیا ہے عوام کو اس کے ردعمل میں سڑکوں پر آنا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ریاست بھر کے ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے عوام کے لئے کسی عذاب سے کم نہیں ہے۔ حکومت عوام کو اعتماد میں لئے بغیر ریاست کی وحدت سالمیت پر سودے بازی کر رہی ہے۔ عوام کو بتایا جائے کہ ریاست کے تشخص پر کسی قیمت میں سودا بازی کی جا رہی ہے۔ تحریک انصاف حکومت کے شخصی فیصلوں کو مسترد کرتی ہے قانون ساز اسمبلی میں 46 صفحے کا جو مسودہ پیش کیا گیا ہے زیادہ تر ممبران اسمبلی اس سے نابلد ہیں۔

اکثریت کو ایکٹ کی ترامیم سمیت اس کی ابجد ہی سے ناواقف ہیں․ وادی نیلم کے عوام کے ساتھ جو کھلواڑ کیا جا رہا ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے ۔ سپیکر شاہ غلام قادر نے جھوٹ فراڈ منافقت کے کے عوام کو دھوکہ دیا اب مکاری کر کے پرانے منصوبوں پر تختیاں لگا کر سن صفرکے منصوبہ جات کو اپنے کھاتے میں ڈال کر فراڈ کر رہا ہے۔ اس کے مکروہ چہرے کو عوام پہچان چکے ہیں۔ حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں حکومت دور کی بات مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں خورد بین سے بھی نظر نہیں آئے گی ان کی قبروں کا احتساب کیا جائے گا۔ آزادکشمیر میں اس بدکردار اور منحرف ٹولے کی اب کوئی جگہ نہیں ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات