فاٹا سیکرٹریٹ سمیت 17محکموں کے ملازمین صوبائی حکومت کے ماتحت اورا نہیں صوبے میں ایڈجسٹ کرنے کیلئے اہم اجلاس طلب

جمعرات مئی 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) فاٹا سیکرٹریٹ سمیت 17محکموں کے ملازمین صوبائی حکومت کے ماتحت کرنے اورا نہیں صوبے میں ایڈجسٹ کرنے کے لئے اہم اجلاس طلب کیا ہے فاٹا سیکرٹریٹ سمیت سترہ محکموں کے سول سیکرٹریٹ میں ایڈجسٹ ہونے کے بعد ملازمین کے مستقل کے حوالے سے بھی لائحہ عمل طے کیا جائے گا ڈیپوٹیشن پر فاٹا سیکرٹریٹ اور ان کے ماتحت محکموں میں آنے والے ملازمین کو واپس اپنے محکموں میں بھیجوا دیاجائے گا۔

(جاری ہے)

فاٹا سیکرٹریٹ کے ملازمین میں بے چینی تیز ہو گئی ہے فاٹا زاعت ، سوشل ویلفیئر ، فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،،فاٹا ڈیزاسر مینجمنٹ اتھارٹی ، فاٹا کے محکمہ صحت ، تعلیم ، جنگلات ، فیشز ، ایری گیشن ، لائیو سٹاک ، ڈویلولپمنٹ سپورٹس ، زراعت سمیت دیگر محکموں کو سول سیکرٹریٹ میں ایڈجسٹ کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کو بھی آگاہ کردیاہے ذرائع نے بتایا ہے کہ فاٹا سیکرٹریٹ کے 17محکموں کے ملازمین کا مستقبل پر سوالیہ نشان بن گیا ہے فاٹا سیکرٹریٹ کے لئے بنائے جانے والے رولز آف بزنس پر تحفظات کے بعد ملازمین کے سینارٹی ،پرموشن وغیرہ اجلاس میں اس پر بھی فیصلہ کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :