کوہاٹ کی 3 ویلیج کونسلوں کے نو منتخب ناظمین و نائب ناظمین نے عہدوں کا حلف اٹھالیا

جمعرات 31 مئی 2018 20:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) کوہاٹ کی 3 ویلیج کونسلوں کے نو منتخب ناظمین و نائب ناظمین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ گل بانو نے بطور ریٹرننگ آفیسراپنے دفتر میں منعقدہ تقریب میں ویلیج کونسلوں زیارت شیخ اللہ داد، رحمان آباد اور محسن خیل کے نو منتخب ناظمین و نائب ناظمین سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔

(جاری ہے)

تقریب حلف برداری میںنومنتخب ناظمین و نائب ناظمین کے علاوہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن ،محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے حکام بھی شریک ہوئے۔ عہدوں کا حلف اٹھانے والوں میں ویلیج کونسل زیارت شیخ اللہ داد اور رحمان آباد کے ناظمین جبکہ وی سی رحمان آباد اور محسن خیل کے نائب ناظمین شامل ہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وریٹرننگ آفیسر گل بانوکا کہنا تھاکہ نومنتخب عوامی نمائندے جانفشانی سے عوام کی خدمت کرتے ہوئے ان کے مسائل و مشکلات میں کمی لانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں۔

متعلقہ عنوان :