قومی وطن پارٹی پختونوں کے حقوق اور خطے میں امن کے قیام کیلئے کوشاں ہے ، امجدعلی مہمند

جمعرات 31 مئی 2018 20:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) قومی وطن پارٹی ضلع پشاور کے رہنماء امجدعلی مہمند نے کہا ہے کہ قومی وطن پارٹی پختونوں کے حقوق اور خطے میں امن کے قیام کیلئے کوشاں ہے ۔انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی پختونوں کی نمائندہ جماعت ہے اور پختون سمجھ چکے ہیں کہ اس دھرتی پر امن،ترقی اور خوشحالی صرف اس پارٹی کی قیادت لاسکتی ہے لہذا تمام پختون ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کرپارٹی قیادت کے ہاتھ مضبوط کرے۔

اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی واحد جماعت ہے جو عملی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور پارٹی قیادت کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہ ہے جو کہتے ہیں کر کے دکھاتے ہے اور یہی وجہ ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوںسیاسی کارکن پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں جو اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ پشاورجلد قومی وطن پارٹی کا گڑھ بنے گااور آنے والے انتخابات میں کامیابی عوام کی ہوگی۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے نوجوان صوبائی قیادت حقیقت میں آنے والے دور کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور ہمارے نوجوان جو ملک کی آبادی کا ساٹھ فیصد ہے ان کے مشکلات اور مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کو حل کرنے کی بھر پور اہلیت رکھتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ پختون مزید کسی کے دھوکے میں نہیں آئیں گے اور آزمائش شدہ لوگوں کو دوبارہ نہیں آزمائیں گے کیونکہ وہ عناصر پختونوں کے اعتماد پر پورا نہ اترے اور انھوں نے پختونوں کے مفادات کی بجائے اپنے مفادات کو ترجیح دی ۔

انھوں نے تمام قوم پرست، محب وطن اور جمہوری قوتوںسے اپیل کی کہ قوم کے وسیع تر مفادات کے خاطرایک پیلٹ فارم پر جمع ہوکر قومی وطن پارٹی کا ساتھ دیں تاکہ پختون قوم کو ان مشکلات سے نکالنے اور ان کی زندگیوں میں خوشگوار تبدیلیاں لانے کیلئے اپنا موثرکردار ادا کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :