نیلم میں پل ٹوٹنے کے افسوسناک حادثہ کے دوران سیاحوں کو بچانے کی کوشش میں اپنی جان قربان کرنے والی دو نوجوانوں کیلئے نقد انعامات کی منظوری

جمعرات 31 مئی 2018 20:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ءوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 13 مئی 2018ء کو آزاد جموں و کشمیر کے ضلع نیلم میں پل ٹوٹنے کے افسوسناک حادثہ کے دوران سیاحوں کو بچانے کی کوشش میں اپنی جان قربان کرنے والے اور اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر سیاحوں کو ڈوبنے سے بچانے والے دو نوجوانوں کی قربانی اور بہادری کے اعتراف میں نقد انعامات کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

صائم شفاعت ولد شفاعت حسین کے والد کیلئے 30 لاکھ روپے اور مختار ولد زیت اللہ کیلئے 10 لاکھ روپے کے انعام کی فوری فراہمی کی منظوری دی گئی ہے۔ 12 سالہ شفاعت نے سیاحوں کو پل ٹوٹنے کے خطرے سے خبردار کرنے کی جراتمندانہ کوشش کرتے ہوئے اپنی جان قربان کی تھی۔ اسی طحرح مختار نے اس حادثہ کے دوران دو سیاحوں کو ڈوبنے سے بچانے کیلئے اپنی جان خطرے میں ڈالی تھی۔ وزیر اعظم نے فنانس ڈویژن کو ہدایت کہ ہے کہ اس مد میں 40 لاکھ روپے کی رقم فوری طور پر حکومت آزاد جموں و کشمیر کو منتقل کی جائے تاکہ اس کی انعام یافتگان کو ادئیگی یقینی بنائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :